حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں ہے،یوسف رضا گیلانی

میڈیا نے اس کو زیادہ اہمیت دی ‘ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے‘ لوگوں کو پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 مارچ 2017 11:59

حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں ہے،یوسف رضا گیلانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں ہے‘ میڈیا نے اس کو زیادہ اہمیت دی ہے‘ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے‘ لوگوں کو پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں ہے۔ میڈیا نے اس کو زیادہ اہمیت دیدی ہے پارٹی سے کہوں گا دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کی ضرورت نہیں۔ جوڈیشل کمیشن میں حسین حقانی پیش ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے۔ پنجاب کے معاملات سندھ سے مختلف ہیں۔ لوگوں کو پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔