سعودی شہزادی کے جاپانی وزیر کے ساتھ ہاتھ ملانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا، عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا

جمعرات 16 مارچ 2017 10:59

سعودی شہزادی کے جاپانی وزیر کے ساتھ ہاتھ ملانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15مارچ2017ء) : گزشتہ روز سعودی شہزادی ریما بنت بندر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس کے باعث انہیں سعودی عرب میں رہنے والے ملکی اور غیرملکیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس ویڈیو میں انہوں نے جاپانی وزیر کھیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد ہاتھ ملایا اور ٹیبل ٹینس بھی کھیلی ۔جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اس ویڈیو کو لے کر تبصرے اور بحث ومباحثے کا آغازہوگیا ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکیوں نے نہ صرف اس پر شدید اعتراض کیا ہے، بلکہ شہزادی کی طرف سے نا محرم کے ساتھ ہاتھ ملانے پر اسے سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر یہی کام کسی عام خاتون نے کیا ہوتا تو اسے سزا سنا دی جاتی، اس لئے شہزدی کو بھی اسی قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔کچھ افراد نے مذہبی حلقوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس حرکت پر انہیں کوئی اقدام اٹھانا چاہیے۔لوگوں نے شہزادی ریما کے ، جاپانی وزیرکھیل کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیلنے پر بھی شیدید اعتراض کیا ہے۔ انہوں نےاس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی روایات نہیں ہیں کہ ایک عورت نامحرم کے ساتھ یوں بے تکفی سے کھیلے۔

متعلقہ عنوان :