یمن میں تعینات امریکی سفیر کا منصور ہادی کی حکومت کی حمایت کا اعلان

جمعرات 16 مارچ 2017 10:51

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) یمن میں تعینات امریکی سفیر متھیو ٹلر نے کہا ہے کہ امریکا منصور ہادی کو یمن کا قانونی صدر تسلیم کر تا ہے۔

(جاری ہے)

یمنی صدر منصور ہادی سے عدن میں ایک ملاقات کے بعد جاری ایک بیان میں متھیو ٹلر نے کہا کہ امریکا منصور ہادی کی مکمل سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ بیان کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :