ایتھوپیا میں کوڑے کرکٹ کا پہاڑ کھسکنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 113ہوگئی

جمعرات 16 مارچ 2017 10:51

عدیس ابابا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) افریقی ملک ایتھوپیا میں کوڑے کرکٹ کا پہاڑ کھسکنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 113ہوگئی۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ رواں ہفتے دار الحکومت عدیس ابابا کے قریبی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب کوڑے کا ایک بہت بڑا ذخیرہ قریبی مکانوں پر گر گیا۔ پہلے جاری کئے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 65 تھی تاہم جب کوڑا کرکٹ مکمل طور پر صاف کیا گیا تو مزید لاشیں برآمد ہوئیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 113ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :