عالمی اتحاد کے شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر 25فضائی حملے

جمعرات 16 مارچ 2017 10:51

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) داعش کے خلاف قائم عالمی فوجی اتحاد کی سینٹرل کمانڈ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق عالمی اتحاد نے شام اور عراق میں دہشت گروہ داعش کے ٹھکانوں پر گزشتہ48گھنٹوں میں 25حملے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا ہے کہ 14 حملے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر کئے گئے ہیں جن میں رمادی ، تل عفر، موصل اور دیگر شہر شامل ہیں ۔ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر 11حملے کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :