اردن اور امریکا کے فلسطین بارے مذاکرات

جمعرات 16 مارچ 2017 10:51

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے عالمی امور جیسن گرین بلاٹ نے اردن کے دارالحکومت عمان میں اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوں نے فلسطین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن نے کہا کہ فلسطین کے مسلئے کو دو ریاستی نظریے کے تناظر میں حل کرنے کے لئے امریکی کردار اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :