امریک کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کی دھمکی

جمعرات 16 مارچ 2017 09:41

امریک کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کی دھمکی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اگر اہم اصلاحات انجام نہیں دی گئیں تو امریکا اس کونسل سے نکل جائے گا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ کی ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نکلنے کے بارے میں اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں پختہ عزم رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مدافع گروہوں کے نام اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ امریکہ، ایک ایسی کونسل میں رکنیت رکھنے کے بارے میں تذبذب کا شکار ہے جس میں چین، مصر اور سعودی عرب جیسے ممالک بھی شامل ہیں جنکا انسانی حقوق کا ریکارڈ پہلے ہی اچھا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے، جارج بش حکومت کے دور میں اور 2006ء میں جب یہ کونسل قائم ہوئی تھی تو اس میں شامل ہونے سے گریز کیا تھا مگراوباما حکومت نے دو ہزار نو میں اس سلسلے میں فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں رکنیت کو تسلیم کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :