دمشق شہر میں 284 چیک پوسٹیں تفصیلات جاری

جمعرات 16 مارچ 2017 09:41

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں دارالحکومت دمشق میں قائم ان چیک پوسٹوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دمشق کے اندرونی راستوں پر 284 چیک پوسٹیں قائم ہیں۔ ان میں بعض چیک پوسٹیں، فوج، بعض پولیس اور کچھ بشارالاسد کی حامی ملیشیاؤں کے کنٹرول میں ہیں۔’صوت العاصمہ نیٹ ورک‘ نے تین ماہ کی مسلسل کوشش کے بعد ان چیک پوسٹوں کی تفصیلات جمع کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دمشق کے بیرونی راستوں پر 45 چیک پوسٹیں قائم ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سب شام کی خفیہ سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہیں۔ 215 چیک پوسٹیں فوج کے کنٹرول میں ہیں۔ 56 چیک پوسٹوں کا کنٹرول فلسطین برانچ کے پاس ہے، 30 چیک پوسٹیں فوج کے بریگیڈ 4 اور ری پبلیکن گاڑز جب کہ تین چیک پوسٹیں شام کی نیشنل آرمی کے زیرکنٹرول ہیں۔رپورٹ کے مطابق 50 چیک پوسٹیں مقامی اور غیرملکی ملیشیاؤں کے زیرانتظام ہیں۔ ان میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ، ابو الفضل العباس، حراس المقام، ذو الفقار، امام الحسین قومی دفاع فورس، پیپلز امن کمیٹی، کتائب البعث، عرب قومی فورس اور البستان گروپ بھی کئی چیک پوسٹوں کی نگرانی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :