فلسطینی ڈاکٹر کا 2009ء کی غزہ جنگ میں شہید بچیوں کے انصاف کا مطالبہ

جمعرات 16 مارچ 2017 09:41

غزہ سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) ایک فلسطینی ڈاکٹر نے اسرائیل کی 2009ء میں غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ جنگ کے دوران میں شہید ہونے والی تین بیٹیوں اور ایک بھتیجی کا انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ چاروں فلسطینی بچیاں جنوری 2009ء میں شہید ہوئی تھیں اور ڈاکٹر عزالدین ابوالعیش نے ان کی ناگہانی موت پر اسرائیل سے ہرجانے کے حصول کے لیے مقدمہ دائر کررکھا ہے۔اس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ڈاکٹر ابوالعیش نے مقبوضہ بیت المقدس میں اس مقدمے کی سماعت سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میرے لیے یہ ایک جذباتی لمحہ ہے لیکن میں آپ سب لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہاں اپنے دفاع کے لیے نہیں آیا ہوں بلکہ انصاف اور امید کی وکالت کے لیے آیا ہوں۔

متعلقہ عنوان :