عالمی بینک پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے فروغ کیلئی200 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرے گا

جمعرات 16 مارچ 2017 09:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) عالمی بینک پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے فروغ کیلئی200 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرے گا جس سے پاکستان میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے مطابق قرضہ کی منظوری کیلئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔ متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار اورکلین انرجی پراجیکٹ کے منصوبہ پر300 ملین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ ہے۔ منصوبہ کیلئے گرین کلائمیٹ فنڈ بھی100 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں شفاف توانائی اور متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔