وینا ملک کا یوٹرن، اسد خٹک سے صلح نہ کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 مارچ 2017 00:54

وینا ملک کا یوٹرن، اسد خٹک سے صلح نہ کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ2017ء) وینا ملک نے اسد خٹک سے صلح نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ادکارہ وینا ملک نے کچھ روز قبل مولانا طارق جمیل کی مداخلت پر اپنے شوہر اسد خٹک سے صلح کرنے اور خلع کا کیس واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب اداکارہ کی جانب سے اچانک یوٹرن لے لیا گیا ہے۔ وینا ملک نے اسد خٹک سے صلح نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ خلع کا فیصلہ عدالت میں ہوگا۔