ائیر پورٹ پر کھڑی عورت کی تصویر وائرل ہوگئی۔ تصویر کو قریب سے دیکھیں تو وجہ بھی معلوم ہوجاتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 مارچ 2017 23:52

ائیر پورٹ پر کھڑی عورت کی تصویر وائرل ہوگئی۔ تصویر کو قریب سے دیکھیں ..
ایک ائیر پورٹ کےائیرلائن کاؤنٹر پر کھڑی   ایک عورت جو ٹکٹ خرید رہی ہے ، کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔
اس تصویر کے کیپشن اور اسے قریب سے دیکھنے سے وائرل ہونے کی وجہ بھی پتا چلتی ہے۔ ایک شخص جب اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ فلائٹ میں چیک ان کرنے پہنچا تو اس سے اس کی بیٹی کی عمر پوچھی گئی۔ اس نے دو سال بتائی تو اسے بتایا گیا کہ اسے بیٹی کا ٹکٹ بھی خریدنا پڑے گا۔

وہ شخص یہ سن پر بہت پریشان ہوا کیونکہ وہ اپنی بیٹی کی ٹکٹ نہیں خرید سکتا تھا۔
وہ شخص اپنی بیٹی کو اپنے گلے سے لپٹائے ایک طرف کھڑا ہو گیا اور کچھ فون کالز کرنے کی کوشش کرنے لگا۔
اچانک ایک اجنبی  عورت اس آدمی کی طرف بڑھی، اس سے بات کی اورٹکٹ کاؤنٹر پر جا کر ان کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگی کہ میں اس لڑکی کا ٹکٹ خریدنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

یہ تصویر اسی لمحے کی ہے۔


ائیر لائن ایجنٹ حیران ہو کر کہنے لگی کہ آخری وقت میں ٹکٹ کی قیمت 749 ڈالر ہوگی۔ یہ سن کر عورت نے کریڈٹ کارڈ نکالا اور ٹکٹ کی پوری رقم ادا کردی۔
یہ دیکھ کر بچی کا باپ آگے بڑھا۔ اس نے عورت کا شکریہ ادا کیا اور رقم کی واپسی کے لیے اس کا نام پوچھا۔ اس پر اجنبی عورت نے کہا کہ  رقم کے بارے میں پریشان مت ہوں۔
یہ کہانی سوشل میڈیا ویب سائٹ Love What Matters پر شیئر ہوئی اور وائرل ہوگئی۔ اس ویب سائٹ پر اجنبیوں کی طرف سے کی جانے والی مہربانیوں کی کہانیاں شائع کی جاتی ہیں۔اب تک یہ پوسٹ لاکھوں بار لائک اور ہزاروں بار شیئر ہوچکی ہے۔