بھارت کا ایک بار پھر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات کا اظہار

سی پیک منصوبہ آزاد کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے جو بھارت کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے،اگرچہ پاکستانی فوج نے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں تاہم پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے والی جہادی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی سے گریز کیا ہے،بھارتی وزارت دفاع کی پارلیمنٹ میں سالانہ رپورٹ

بدھ 15 مارچ 2017 23:38

بھارت کا ایک بار پھر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات کا ..
ْنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) بھارت نے ایک بار پھر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ بھارت کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ آزاد کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے جو بھارت کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے ۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستانی فوج نے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں تاہم پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے والی جہادی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی سے گریز کیا ہے ۔ بھارت سمیت بین الاقوامی برادری دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کی حمایت کرتی ہے ۔ …(م د)