گورنر سندھ سے وائس چیف آف نیول اسٹاف و ائس ایڈمرل خان ہاشم بن صدیق کی ملاقات

بدھ 15 مارچ 2017 23:35

گورنر سندھ سے وائس چیف آف نیول اسٹاف و ائس ایڈمرل خان ہاشم بن صدیق ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے امن کے لئے لازوال قربانیاں دیں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہراول دستہ کا کردار ادا کیا جس کے اثرات آج بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوںنے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل خان ہاشم بن صدیق سے گورنر ہائوس میں ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اہمیت کے حامل مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا پاکستان نہایت پر امن ہے جہاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی ، معاشی و سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ،تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق اور باہمی رواداری کی فضا قائم ہے با الخصوص صوبہ میں بھائی چارے ، ہم آہنگی ، اخوت اور محبت قائم ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ساحلی شہر کراچی ہر لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے جہاںجاری آپریشن کے نہایت مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ملک کے معاشی حب میں امن و امان اور معاشی خوشحالی پورے ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے ۔

متعلقہ عنوان :