راحیل شریف کی بطور اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ تقرری پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے باعث ہوئی: خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی بدھ 15 مارچ 2017 22:39

راحیل شریف کی بطور اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ تقرری پاکستان اور سعودی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ2017ء) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع کی ذمہ داری پاکستان پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سعودی عرب کے دفاع کی ذمہ داری پاکستان پر ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان نے سعودی عرب میں فوج کے مزید دستے بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اسی لیے راحیل شریف کی بطور اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ تقرری اور دیگر اہم معاملات باہمی رضامندی سے طے کیے جاتے ہیں۔