سانگھڑ، روپوش ملزمان کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن ، قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت چھ روپوش ملزمان گرفتار

بدھ 15 مارچ 2017 22:01

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) روپوش ملزمان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن ، قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت چھ روپوش ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ضلع سانگھڑ میں پولیس نے روپوش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے مختلف تھانوں کی حدود میں مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر مارے گئے چھاپوں میں قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب روپوش ملزمان سمیت چھ روپوش ملزمان گرفتار کرلیے گئے شہدادپور تھانے کی حد میں ایک چھاپے کے دوران قتل کی واردات میں مطلوب روپوش ملزم سائیں بخش پلھ کو گرفتار کرلیا جبکہ شاہ پور چاکر پولیس نے گھروں میں چوریوں کی وارداتوں میں ملوث روپوش ملزم لال محمد ڈاہری کو گرفتار کرلیا گیا شاہ پور چاکر میں ہی دیگر مقدمات میں روپوش تین ملزمان ممتاز ڈاہری ، محب ڈاہری اور خمیسو ڈاہری گرفتار کر لیے گئے جبکہ سرہاری پولیس نے روپوش ملزم علی گل ڈاہری کو گرفتار کرلیا،تعلقہ ٹنڈوآدم اور شاہ پور چاکر تھانوں کی حدود میں دیسی شراب کی فروخت میں ملوث ملزمان نصیر راجپوت اشرف پٹھان اور شبیر کنبھر کو گرفتار کرکے پینتیس لیٹر دیسی شراب اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :