جماعة الدعوة کا ملتان میں علماء کنونشن،100سے زائد مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کا آپریشن رد الفساد کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے، فتنہ تکفیر کا علمی سطح پر رد کرنے کی ضرورت ہے‘ علماء کرام نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچائیں،مقررین

بدھ 15 مارچ 2017 21:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) جماعةالدعوة کے علماء کنونشن میں شریک مذہبی جماعتوں کے قائدین اورمدارس کے ایک سو سے زائد علماء و خطباء نے آپریشن رد الفساد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ تکفیر کا علمی سطح پر رد کرنے کی ضرورت ہے۔ علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں‘ وہ دشمن کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچائیں۔

اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے‘ اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مدیر جامع اعظم الاسلامیہ مولانا سیف اللہ اعظم ،جماعة الدعوة ضلع ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد،مدیر جامع اسلامیہ مولانا عبدالرحمان شاہین،جماعة الدعوة ثالثی کونسل کے مفتی محمد زبیر،جنرل سیکرٹری تحریک دعوت توحیدمولانا یامین محمدی،مولانا عبدالمنان سلفی،الشیخ عبدالستار المدنی،مولانا عبدالمالک ملتانی،مولانا یاسر سلیم،قاری حبیب الرحمان و دیگرنے مرکز ابن باز رشید آباد میںمنعقدہ علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ پاکستان لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے ،یہ ہی اس کی اصل بنیاد ہے۔پاکستانی قوم کو فکری انتشار کا شکار کرنے اور اس کا اسلامی تشخص تبدیل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ فرقہ واریت، لسانیت اور قومیتوں کے جھگڑے ختم کرنے کیلئے قیام پاکستان والے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔پورے ملتان کی مساجد میں17 اور24مارچ کے خطبات جمعہ میں علماء کرام نظریہ پاکستان کو موضوع بنائیں گے۔

۔مفتی محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان کو لوگوں کے ذہنوں میں اجاگر کرنے کے لیے علماء کی طرف سے بھر پور تحریک چلائی جائے گی۔ مسلمانوں کو اس وقت بہت بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔ فتنہ تکفیر کا علمی سطح پر رد کرنے کی ضرورت ہے۔ علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں‘ وہ کفار کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچائیں۔دہشت گردی کی کاروائیاں دشمن کی طرف سے کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ آپریشن ردالفساد ملک بھر میں بلا تفریق مسلک و مذہب فساد پھیلانے والوں کے خلاف کیا جار ہا ہے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دیگر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے۔وطن عزیزپاکستان سے د ہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اتحادویکجہتی کا ماحول اور قیام پاکستان کے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

آج بیرونی قوتیںنظریہ پاکستان کو ہمارے ذہنوں سے ختم کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک کو سیکولر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان بناتے وقت لاکھوں مسلمانوںنے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور آزادی کے حصول کیلئے ایک قوم ‘ ایک وحدت بنے تھے جس کے نتیجہ میں پاکستان کے نام سے ایک الگ ملک معرض وجود میں آیا۔آج بھی ملک جن کٹھن حالات سے دوچار ہے۔ پھر سے اہل پاکستان میں وہی جذبے پیدا کرنے کی ضرور ت ہے۔پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے منشور الگ، الگ ہوسکتے ہیں لیکن نظریہ سب کا ایک ہونا چاہئے۔مسلم ملکوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے امت مسلمہ کو باہم متحد کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :