سوات، سالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا

بدھ 15 مارچ 2017 21:44

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) سیدوشریف کے علاقہ اخون بابا میں سالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کردیا ،پولیس کی بروقت کاروائی ،ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیاتفصیلات کے مطابق سیدوشریف کے علاقہ اخون بابا میں ملزم محمد اقبال نے اپنے بہنوئی فضل محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس کے مطابق مقتول نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا اور وہ اپنی بیٹی کو جوکہ اُن کے سالے کے گھر موجود کو لینے آیا تھا جس پر ملزم محمد اقبا ل نے طیش میں آکر فضل محمد کو قتل کردیا ادھر ایس ایچ او سیدوشریف نصیر باچا نے دیگرپولیس نفری کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اقبال کو بمعہ آلہ قتل گرفتار کرلیا سیدوشریف پولیس کی ملزم کو بروقت گرفتاری پر مقامی لوگوںنے ایس ایچ او نصیر باچا اور دیگرپولیس نفری کو خراج تحسین پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :