رائے ونڈ ، نواز شریف کیخلاف سازشیں عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گی، میاں محمد آصف

شہزاد ،مسلم لیگ ن کی حکومت دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ

بدھ 15 مارچ 2017 21:44

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رائے ونڈ سٹی میاں محمد آصف شہزاد نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف سازشیں عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گی ،قوم مخلص قیادت سے مطمئن ہے ،آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے جتوائیں گے ،مسلم لیگ ن کی حکومت دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے ،میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے ، مخالفین اور حاسدین کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے ،ان سازشی عناصر کی کوششیں ہے کہ حکومت کو غیر مستحکم کیا جائے ،تاکہ جمہوریت خطرے میں پڑ جائے ،مگر ان کی تمام سازشیں ذلت و خواری سے دوچار ہوں گی ،اللہ تعالیٰ میاں صاحبان کو عوام کی عدالت میں ایک بار پھر سرخرو کریں گے ،اور پاکستان کو ایک مضبوط معاشی ،اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کا سفر اسی طرح جاری و ساری رہے گا ،میاں آصف شہزاد نے مزید کہا کہ ہم کارکنان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی رائے ونڈاپنے قائدین کے بے حد شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے حلقہ کو ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر جیسا نمائندہ فراہم کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی حلقہ کی تعمیروترقی کیلئے کی جانے والی کاوشیں انتہائی قابل قدر ہیں اور ان کی بدولت حلقہ میں ن لیگ کا مورال آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ،رائے ونڈ کی ترقی ایم این اے محمد افضل کھوکھر کی مرہون منت ہے ۔