رائے ونڈ ، ،آپریشن ردالفساد کا مقصد کامیابیوں کو دیرپا امن و استحکام میں بدلنا ہے، مرزا محمد جاوید

ویژن 2025ء پر کام جاری ہے ،پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے کوشاں ہیں،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 15 مارچ 2017 21:44

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا محمد جاوید نے کہا کہ راہداری منصوبے سے وسط ایشائی ممالک کے دنیا سے رابطے بڑھ جائیں گے ،آپریشن ردالفساد کا مقصد کامیابیوں کو دیرپا امن و استحکام میں بدلنا ہے ،ویژن 2025ء پر کام جاری ہے ،پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے کوشاں ہیں ،وہ ان خیالات کا اظہار نواز شریف فارم سیکرٹریٹ میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کررہے تھے ،مرزا محمد جاوید نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی کیساتھ عملدرآمد جاری ہے ،ن لیگ کی حکومت نے تین سالوں میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ،پاکستان کی ترقی کے دشمن دہشت گردی کی فضا ء دوبارہ پیدا کررہے ہیں،سی پیک دنیا بھر کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چب رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ دہشت گردی کے واقعات پر بھی سیاسے کرنے سے باز نہیں آتے ،کچھ قوتیں ملک میں امن قائم نہیں ہونے دے رہیں،لیکن حکومت اور افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ملکی ترقی اور خوشحالی ہے ،جبکہ عمران خان انتشار چاہتے ہیں ۔