حافظ آباد ،مسلم لیگ ن نے بجلی بحران پر قابو پایا ہی2018 میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گی ،چوہدری محمد زمان بھون

بدھ 15 مارچ 2017 21:43

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے راہنما اوریونین کونسل 5/22 کے کونسلر چوہدری محمد زمان بھون نے سینٹری ورکروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست کو عوامی خدمت کی نظر سے دیکھا ہے ملک کو درپیش مسائل سے نکالا ہے بجلی بحران پر قابو پایا ہی2018 میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا پاکستان بھرمیں تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں جس طرح کام کیا ہے اس کی ماضی مین مثال نہیں ملتی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ سے ملک کی بہتری کیلئے اپنے اقدامات مین خدمت کو ترجیحی دی ہے سینٹری ورکر میرے بھائی ہیں ان کی خدمت کے لیے دن رات حاضر ہوں وفاقی وزیر حافظہ سائرہ افضل تارڑ کے تعاون سے سینٹری ورکروں کو جن کے پاس اپنی رہائش نہ ہے ان کو پلاٹ لے کردوں گا تقریب سے سی بی اے صدر اسلم سندھو جنرل سیکرٹری احسان عنایت پال سینٹری انسپکٹر چوہدری امین اور فراست نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سی بی اے کے چیئرمین اسحاق کھوکھر نے کہا کہ ہماری درخواست پر 60سنٹری ورکروں کو بھرتی کیا گیا ہے ہماری ڈیماند ہے 500 مزید سینٹری ورکروںکو بھرتی کیا جائے تاکہ شہر میں صفائی کا مسئلہ حل ہو جائے ہم سائرہ افضل تارڑ وفاقی وزیر کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا ہے کہ صفائی کے لیے ایک سکر مشین اور مزید ٹریکٹر بلدیہ کو دئیے جائیں گے بعد ازاں مسلم لیگی راہنما نے سنٹری ورکروں کے اعزاز میںظہرانہ دیا اوران کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا سنٹری ورکروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔