ایفی ڈرین کیس ، مخدوم شہاب الدین اور علی موسی گیلانی کو 29 مارچ کو پیشی کیلئے نوٹس جاری

بدھ 15 مارچ 2017 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) انسداد منشیات عدالت میں ایفی ڈرین کیس کی سماعت، عدالت نے ملزمان مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کو 29 مارچ کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردئے۔

(جاری ہے)

ایفی ڈرین کیس کی سماعت انسداد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی نے کی، ملزمان مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی، عدالت نے فردجرم عائد کرنے کے لئے 29 مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزما ن کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردئے۔

متعلقہ عنوان :