رینٹل پاور کرپشن ریفرنسز، راجہ پرویز اشرف کی یونگ جن ریفرنس میں استثنیٰ کی درخواست منظور

بدھ 15 مارچ 2017 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) رینٹل پاور کرپشن ریفرنسز، عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی یونگ جن ریفرنس میں عدالت میں استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی یونگ جن ریفرنس میں عدالت میں استثنیٰ کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے کی، احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔