سعودی کیمپوں سے د باقی ماندہ پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،وفاقی وزیر صدر الدین راشدی

حکومت پاکستان اس مسئلے کو دیکھ رہی ہے،دی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ بھی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے،سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

بدھ 15 مارچ 2017 21:41

سعودی کیمپوں سے د باقی ماندہ پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) وفاقی وزیر سمندر پار صدر الدین راشدی نے کہ اہے کہ ایوان بالا کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے کیمپوں میں موجود باقی ماندہ پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے سینیٹر نگہت مرزا نے کہا کہ سعودی عرب میں بن لادن کمپنی پر پابندی کے بعد ان سے منسلک چھوٹی کمپنیاں بند ہو گئی تھی اور وہاں پر بڑی تعداد میں پاکستانی بے روزگار ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود ان کیمپوں کا دورہ کیا تھا ارو وہاں پر کیمپوں کے حالات دیکھے جس کے بعد متعلقہ وزارت کی کوششوں سی12سو سے زائد پاکستانی واپس آ گئے مگر 47پاکستانی ابھی تک دمام کے عزیزیہ کیمپ میں محصور ہیں اور ان کے کاغذات نامکمل ہیں ان کیمپوں میں موجود 47پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں حالات خراب ہونے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے ہر شخص کے اہل خانہ کو 50ہزار روپے امداد کا وعدہ کیا گیا مگر ابھی تک75فیصد سے زائد پاکستانیوں کو یہ رقم نہیں ملی ہے۔

وفاقی وزیر سمندر پار صدر الدین راشدی نے کہا کہ حکومت پاکستان اس مسئلے کو دیکھ رہی ہے اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ نے بھی حالات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیزیہ کیمپ میں موجود 47پاکستانی اپنے بقایا جات کی وجہ سے واپ سنہیں آنا چاہتے ہیں۔ اب انہیں ڈیپوٹیشن سنٹر جانا پڑے گا۔ وہاں سے انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا اور انہیں اپنے بقایا جات کے لئے وہاں پر کسی کو اتھارٹی دینی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں موجود 4ہزار سے زائد مزدوروں کے اہل خانہ کو50ہزار روپے امداد دی جا چکی ہے جبکہ مزید کو بھی دی جا رہی ہے۔۔( علی/اعجاز خان)

متعلقہ عنوان :