چیف الیکشن کمشنر وممبران الیکشن کمیشن کی تقرری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

بدھ 15 مارچ 2017 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) چیف الیکشن کمشنر وممبران الیکشن کمیشن کی تقرری پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، بدھ کو ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ کی جانب دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر و ممبران کی تقرری رولز کے خلاف کی گئی اور انکا تقرر اخبار میں اشتہار دیئے بغیر کیا گیا ہے ، تقرری کے وقت چیف الیکشن کمشنرچیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تھے ، استعفیٰ سے پہلے جسٹس سرداررضا کی تقرری نہیں کی جا سکتی ،چیف الیکشن کمشنر و ممبران کی تقرریاں سیاسی تعلقات کی بناپر کی گئی ہیں ، درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر و ممبرا ن الیکشن کمیشن کی تقرریاں کالعدم قرار دی جائیں ۔