وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ایف ڈبلیو او سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا

بدھ 15 مارچ 2017 23:35

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ایف ڈبلیو او ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال نے وزیر خزانہ کو ایف ڈبلیو او کے جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر خزانہ کو ایف ڈبلیو او کے مالیاتی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف ڈبلیو او بیرونی ممالک میں اپنے منصوبوں کی کامیاب تکمیل کے ذریعے مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے ایف ڈبلیو او کو اپنے منصوبوں کی کامیاب تکمیل کیلئے فنانس ڈویژن، اقتصادی امور ڈویژن اور ریونیو ڈویژن کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزارت خزانہ اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :