استاد اپنے شاگر د کو کامیابی کے دہانے پر لا کھڑا کرنا چاہتا ہے،تصور حسین شاہ

بدھ 15 مارچ 2017 23:35

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء)استاد معاشرے کا وہ واحد فرد ہے جو اپنے شاگر د کو کامیابی کے دہانے پر لا کھڑا کرنا چاہتا ہے گفتار ، کردار اور معاشرے کو بنانے میں اہم کردار استاد کا ہے معلم کائنات کا جانشین ہونے کے ناطے امن بھائی چارہ کی فضا قائم کرنا اس کی اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ سید تصور حسین شاہ نے السردار فائونڈیشن سکول اینڈ کالج سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے کیاانہوں نے کہا کہ نفرتوں اور انتشار کو تعلیم کے ذریعے ختم کرنا ہمارا نصب العین ہے ۔

ملک آصف علی ، محمد خورشید ، الحاج اخلاق ارشد ، محمد عابد خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر محمد ارشد ، محمد عرفان ، احمد نواز راجہ ، واجد حسین کے علاوہ کثیر تعداد میں والدین و دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔