آپریشن رد الفساد کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز

افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، اسلحہ دھماکہ خیز مواد کمپیوٹرز بارودی سرنگیں اور خود کش جیکٹس کی تیاری میں استعمال ہونیوالا مواد بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر

بدھ 15 مارچ 2017 23:30

آپریشن رد الفساد کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے ..
ْ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) آپریشن رد الفساد کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز کے دوران 11 افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز ،پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ڈیرہ غازی خان ، لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد، سیالکوٹ، اٹک ، حسن ابدال ، ناروال، شکر گڑھ اور راجن پور میں مشترکہ سرچ آپریشنز کئے جن کے دوران 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 11 افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔ آپریشنز کے دوران اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد، کمپیوٹرز، بارودی سرنگیں، سرکٹس سمیت خود کش جیکٹ تیار کرنے کا مواد بھی برآمد کئے گئے ۔