قوم مردم شماری کے عمل میں نا صرف بھرپور حصہ لے بلکہ عملے سے ان کے کام میں تعاون بھی کریں

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے ملک میں چھٹی مردم شماری کے آغاز پر جاری بیان

بدھ 15 مارچ 2017 23:23

قوم مردم شماری کے عمل میں نا صرف بھرپور حصہ لے بلکہ عملے سے ان کے کام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے ملک میں چھٹی مردم شماری کے آغاز پہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مردم شماری کے عمل میں نا صرف بھرپور حصہ لے بلکہ مردم شماری کے عملے سے ان کے کام میں تعاون بھی کریں کیونکہ مردم شماری کا عمل جتنا سیاسی اثرورسوخ سے پاک اور زمینی حقائق کے مطابق ہوگا لوگوں کا اس پہ اعتماد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس عمل سے ناصرف عوام کے مسائل حل ہونگے بلکہ ریاست پاکستان مضبوط ہوگی پوری قوم امید رکھتی ہے کہ شفاف مردم شماری کے نتیجے میں ان کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی جانب سفر کی ابتدا ہوگی اور اس مردم شماری کو سیاسی ولسانی رنگ دینے سے بچایا جائے گاانہوں نے کہا کہ چھٹی مرم شماری کرانے کا حکم دینے پہ سپریم کورٹ لائق تحسین ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ فوج اور ادارہ شماریات مردم شماری کے کامیاب انعقاد اور قوم کے اعتماد پہ پورے اتریں گے۔