پائیدار امن، استحکام اور جاری ترقی کو یقینی بنانے کے مقصد کا حصول اس وقت تک مشکل ہو گا جب تک علاقائی طاقتیں بین الاقوامی برادری کی معاونت سے مشترکہ چیلنجوں اور باہمی مسائل پر قابو پانے کیلئے مل جل کر کام نہیں کرتیں ، باہمی عدم اعتماد اور الزام تراشی سے غیر ریاستی کرداروں اور مذموم عزائم کیلئے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کو استحکام ملے گا، بین الاقوامی برادری دیرینہ علاقائی مسائل سے لاتعلق رہنے کی پالیسی چھوڑے اور اسلام فوبیا سے باہر آئے، عالمی برادری دہشت گردی اور آزادی کی جدوجہد کے درمیان فرق واضح کرے، پاکستان نے اندرونی اور بیرونی امن کے حصول کیلئے کوششوں کی بھاری قیمت ادا کی، بین الاقوامی برادری ہمارے ان ایشوز اور خطرات کا احساس نہیں کر رہی جو ہمیں اندرونی و بیرونی سرحدوں پر درپیش ہیں
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بین الاقوامی سیمینار ’’استحکام اور امن کاوشوں کے حوالہ سے تجربات کا تبادلہ‘‘ میں اظہارخیال
بدھ 15 مارچ 2017 23:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری دہشت گردی اور آزادی کی جدوجہد کے درمیان فرق واضح کرے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے اندرونی اور بیرونی امن کے حصول کیلئے کوششوں کی بھاری قیمت ادا کی، امن و استحکام کے فروغ کیلئے ہماری قربانیاں ہماری کمٹمنٹ کا اظہار ہیں جو کسی اور ملک یا قوم نے نہیں دیں ماسوائے چند دوست ممالک کے۔
بین الاقوامی برادری جو ہمارے دشمنوں سے متاثر ہے ہمارے ایشوز اور خطرات کا احساس نہیں کر رہی جو ہمیں اندرونی و بیرونی سرحدوں پر درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مخالف نظریات کی جنگ کے بعد کی صورتحال کا تنہا سامنا کیا اور حال ہی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی، بھاری معاشی اور انسانی نقصان کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے عمل میں عوام، حکومت اور مسلح افواج کی شرکت سے پاکستان پرعزم ملک کی حیثیت سے ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم استحکام کے عناصر سے لڑنے کیلئے ہم ایک غیر معمولی جذبہ کی حامل قوم ہیں کیونکہ یہ عناصر نہ صرف ملک بلکہ خطہ کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ بدھ کو یہاں پاکستان اور برطانیہ کے 2 روزہ بین الاقوامی سیمینار کے اختتامی سیشن جس کا موضوع ’’استحکام اور امن کاوشوں کے حوالہ سے تجربات کا تبادلہ‘‘ تھا، کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی دنیا میں سیکورٹی کثیر الجہتی ایشو ہے، داخلی اور خارجی عوامل نے مجموعی سیکورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں بے چینی پیدا کرنے یا بیگناہ لوگوں کو جو اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں، کا خون خرابہ کرکے کوئی ملک امن حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کے ہاتھوں میں کھیلنے کا رجحان بھی علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بعض ممالک ہر چیز حتیٰ کہ اپنی کمزوریوں کا بھی پاکستان پر الزام لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی علاقائی دہشت گردی کے پیچیدہ محرکات اور اس کے پیچیدہ نیٹ ورک سسٹم کے خاتمہ کیلئے جامع حل کی ضرورت ہے اور اس لعنت کے خاتمہ کیلئے قومی اور علاقائی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی صورتحال بھی رہی جب پانچ، چھ بم دھماکے اور دہشت گردی کی سرگرمیاں عام تھیں، حکومت نے دہشت گردوںکے خلاف ایک مکمل فوجی آپریشن شروع کرنے سے قبل ڈائیلاگ کا آپشن دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد ردالفساد شروع کیا گیا تاکہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کے ہمدردوں کا خاتمہ کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، مسلح افواج، پولیس، سول آرمڈ فورسز اور قوم کی جرأت مند جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجہ میں پاکستان میں دہشت گردی میں تیزی سے کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی طاقت قلیل المدت اقدام ہوتا ہے جس کیلئے زبردست انتظامی سٹرکچر کی ضرورت ہوتی ہے جو نہ صرف لوگوں کی سماجی و اقتصادی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ انتہاء پسندی کا فوری طور خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے بین الاقوامی سطح پر مہارت اور علم کے باہمی تبادلے کے ساتھ زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے چوائسز واضح ہیں یا تو ہم باہمی عدم اعتماد اور مخالفت کی صورتحال میں گھرے رہیں یا پھر مربوط مذاکرات کے ذریعے اپنے تنازعات اور اختلافات حل کریں اور اپنے تجربات سے سیکھیں۔ انہوں نے سیمینار کے شرکاء کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ سیمینار کے دوران مختلف تجاویز کے نتیجہ میں ایشوز سے واضح آگاہی میں مثبت طور مدد ملے گی اور امن و استحکام کے نصب العین کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان زیادہ تعاون کو فروغ ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.