لیسکو نے اندرون شہر کو دوسرے ذرائع سے بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

بدھ 15 مارچ 2017 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) لاہو رالیکٹر ک سپلائی کمپنی نے اندرون شہر کو دوسرے ذرائع سے بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ، منصوبے پر مجموعی طور پر1ارب 20کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیسکو نے اندرون شہر کو دوسرے ذرائع سے بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا جسے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے منصوبے کے لئے این او سی بھی جاری کردیا ۔

اندرو ن شہرکو بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت 132کے وی کی 5کلو میٹر انڈ ر گرائونڈ کیبل بچھائی جائے گی اورسنی ویو گرڈ اسٹیشن کو 2ذرائع سے فیڈ کیا جائیگا جبکہ اس سے قبل سنی وی گرڈ اسٹیشن کو صرف موچی گیٹ گرڈ اسٹیشن سے فیڈ کیا جارہا ہے ۔ منصوبے میں سنی ویو گرڈ اسٹیشن کو میکلوڈ روڈ اور قرطبہ گرڈ سے ملایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :