موجودہ مقامی حکومت کے مطابق کچرا اٹھانا کے ایم سی کا کام نہیں ،ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہے، رکن اسمبلی خرمزشیر زمان

آخر کیا وجہ ہے ڈی ایم سیز اپنی اس بنیادی ذمہ داری کو نبھانے سے قاصر ہے ،ان اداروں کی موجودگی کے باوجود صفائی کے ٹھیکے چائینز کمپنیوں کو دئیے جارہے ہیں

بدھ 15 مارچ 2017 23:20

موجودہ مقامی حکومت کے مطابق کچرا اٹھانا کے ایم سی کا کام نہیں ،ڈی ایم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ موجودہ مقامی حکومت کے مطابق کچرا اٹھانا کے ایم سی کا کام نہیں بلکہ ڈی ایم سیز کی زمہ داری ہے آخر کیا وجہ ہے کہ ڈی ایم سیز اپنے اس بنیادی زمہ داری کو نبھانے سے قاصر ہے اور ان اداروں کی موجودگی کے باوجود صفائی کے ٹھیکے چائینز کمپنیوں کو دئیے جارہے ہیں اپنے ایک جاری بیان میں خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی کے معاملے پر ایم کیو کا مئیر اور پیپلزپارٹی کی حکومت بدنیتی دکھا کر سیاسی کرتب بازی کرکے عوامی مسائل میں اضافہ کررہے ہیں پی ٹی رہنما کا کہنا ہے کہ صفائی کے لئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت چینی کمپنی کو صفائی کا ٹھیکہ دیا گیا جو عوامی ٹیکس سے لوٹ مار کرنے کے سوا اور کچھ نہیں کیونکہ چینی کمپنی کو 26 ڈالر فی ٹن کے حساب سے ٹھیکہ دیا گیا ہے جبکہ ڈیم ایم سیز یہی کام صرف 3 ڈالر فی ٹن میں بحسن خوبی کرسکتے ہیںجبکہ نجی تعمیراتی کمپنی کی طرف سے شہر میں صفائی مہم شروع کرنا پی پی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے جو 9 سال سے حکمرانی کررہی ہے لیکن بلدیاتی اداروں کو درست نہ کرسکی اور یہ پی پی کی بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کی ملی بھگت کی سزا کراچی کے شہری بھگت رہے ہیں ڈی ایم سیز اور سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر سالانہ اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں لیکن صفائی کا کام 30 فیصد سے بھی کم ہورہا جس کی وجہ سے شہری گندگی اور گھٹن زدہ ماحول میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اور مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :