پانامہ لیکس کی انکوائری نہ کرنے پرچیئرمین نیب کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا

بدھ 15 مارچ 2017 23:20

پانامہ لیکس کی انکوائری نہ کرنے پرچیئرمین نیب کیخلاف سپریم جوڈیشل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) پانامہ لیکس کے معاملے کی انکوائری نہ کرنے پرچیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سید محمد جاویداقبال جعفری کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں بھجوا ئے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نیب میں پانامہ کے معاملے کی انکوائری سمیت حکومتی کرپشن کی درجنوں درخواستیں زیر التواء ہیں۔ لیکن چیئرمین نیب درخواستوں پر تحقیقات کے لئے منظوری نہیں دے رہے جو کہ اقرباء پروری کی مثال اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔ استدعا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنے پر چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :