وزیراعظم کی گوادرآمد ، ایئر پورٹ پر گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر حکام کی جانب سے استقبال

نوازشریف کاپسنی سے گوادر بذریعہ کوسٹل ہائی وے سفر، شاہراہ کا معائنہ ،کوسٹل ہائی وے کی تعمیر کے معیار کی تعریف گوادر کو بذریعہ سڑک دیگر علاقوں سے منسلک کرنے کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائیگا، وزیر اعظم

بدھ 15 مارچ 2017 23:20

وزیراعظم کی گوادرآمد ، ایئر پورٹ پر گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان ..
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر گوادر پہنچے، پسنی ائیرپورٹ پرگورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ، وفاقی وزیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، سینیٹر آغا شہباز درانی، چیف سیکریٹری بلوچستان شعیب میر، آئی جی پولیس احسن محبوب اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا، بعد ازاں وزیراعظم نے پسنی سے گوادر بذریعہ کوسٹل ہائی وے سفر کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ اور گورنر بھی ان کے ہمراہ گاڑی میں تھے دوران سفر گوادر کی ترقی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کوسٹل ہائی وے کی تعمیر کے معیار کی تعریف کی اور کہا کہ گوادر کو بذریعہ سڑک دیگر علاقوں سے منسلک کرنے کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی اور سی پیک ان کی ترجیحات کا اہم حصہ ہیں جسے جلد از جلد تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس سے پاکستان کو مجموعی طور پر جبکہ بلوچستان کو خصوصی طور پر بے پناہ ترقی ملے گی، وفاقی وزرائ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ گوادر پہنچے ہیں۔