گورنر سندھ محمد زبیر نے موٹر وہیکلز ( ترمیم) بل کی توثیق کردی

بدھ 15 مارچ 2017 23:16

گورنر سندھ محمد زبیر نے موٹر وہیکلز ( ترمیم) بل کی توثیق کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے موٹر وہیکلز (ترمیم) بل ،2015 ء کی توثیق کردی ہے سندھ اسمبلی نے مذکورہ موٹر وہیکلز (ترمیم) بل 2 فروری 2017 ء بروز جمعرات کو منظور کیا تھا ،بل پورے صوبہ میں فوری نافذ العمل ہو گا، صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 ء کے سیکشن 49 کے سب سیکشن ون میں بنک گارنٹی کے لفظ کو کسی انشورنس کمپنی جو کہ سیکیورٹی ایکس چینج آف پاکستان سے منظور اور حکومت کی جانب سے تصدیق شدہ ہو گی کی جانب سے جاری کردہ گروپ انشورنس سرٹیفکیٹ کے لفظوں سے تبدیل کردیا جائے گا اگر انشو رنس کمپنی مذکورہ سرٹیفکیٹ واپس لے گی تو اس گاڑی کا پر مٹ منسوخ تصور کیا جائے گا ، منظور کردہ بل کے مطابق حادثہ میں مسافر کی موت کی صورت میں پانچ لاکھ روپے ، دونوں آنکھیں ضائع ہونے پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے ، دونوں ٹانگیں ضائع ہونے پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے ، ایک آنکھ ضائع ہونے پر 75 ہزار روپے، جبکہ دیگر اعضاء جزوی یا مستقل ضائع ہونے پر 10 ہزارسے 65 ہزار روپے معاوضہ اداکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :