Live Updates

تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد کا اصل مقصد عوامی خدمت ہے ‘ بد قسمتی سے 70سالوں سے اس ملک پر موروثی سیاست دان قابض ہیںجو کہ دونوں ہاتھوں سے اس ملک کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں

تحریک انصاف سند ھ کے صد ر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی بات چیت

بدھ 15 مارچ 2017 23:11

تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد کا اصل مقصد عوامی خدمت ہے ‘ بد قسمتی سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف سند ھ کے صد ر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد کا اصل مقصد عوامی خدمت ہے۔ بد قسمتی سے گزشتہ 70سالوں سے اس ملک پر موروثی سیاست دان قابض ہیںجو کہ دونوں ہاتھوں سے اس ملک کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔ اس فرسودہ نظام کے خلاف چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔

عمرا ن خان ہی کرپٹ اور نا اہل حکمرانو ں کے خلاف گزشتہ 20سالوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کرپشن کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی اور لوگوں میں شعور اجاگر کیا،وہ بدھ کوحلقہ پی ایس 113کے علاقے قیوم آباد بلاکDمیں این اے 250ہیلتھ کمیٹی کی جانب سے فری آئی میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر علاقہ معززین ، پی ٹی آئی کارکنان اور صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سند ھ اسمبلی ثمر علی خان، ضلع کورنگی کے صدر فہیم خان ، راجہ آصف خان، شکیل خان اور دیگر رہنما و کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا مستقبل روشن ہے اور آئندہ عام انتخابات میں شہر کراچی سے تحریک انصاف کے نمائندے ہی کامیاب ہوں گے۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی ہیلتھ کمیٹی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس فری آئی میڈیکل کیمپ میں 304مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں 12مریضوں کا آپریشن کیا گیا ،110مریضوں میں نظر کے چشمے تقسیم کئے گئے اور 150مریضوں کو دوائیاں دی گئیں۔

ثمر علی خان نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے جس پر سب سے پہلے انہوں نے خود عمل کیا شوکت خانم کینسر ہسپتال جیسے 2ہسپتا ل اور نمل یونیورسٹی جیسے اداروں کو قائم کیا جو پاکستان کی تاریخ میں اپنی مثال رکھتے ہیں، ثمر علی خان نے ہیلتھ کمیٹی کے اراکین اور پی ٹی آئی کارکنا ن کو عوامی خدمت پر ذبر دست خراج تحسین پیش کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات