عوام کو صحت عامہ کی سہولیات مفت فرہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق

بدھ 15 مارچ 2017 23:09

عوام کو صحت عامہ کی سہولیات مفت فرہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ..
مظفرگڑھ ۔15مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں شعبہ صحت عامہ پر ترجیح بنیادوں پر کام کررہی ہے، عوام کو صحت عامہ کی جدید سہولیات مفت فرہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ میں توسیع کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر نے کہا کہ طیب اردوان کی توسیع سے نہ صرف علاقے کی عوام کو صحت عامہ کی جدید سہولیات میسر آئیں گی بلکہ گردو نواح کے علاقے بالخصوص دور دراز کے دیہی علاقوں کی عوام کو صحت عامہ کی تمام جدید سہولیات مفت دستیاب ہونگی، صوبائی وزیر نے بتایا کہ جلد ہی دوست ملک ترکی سے ڈاکٹروںکا وفد ہسپتال میں آرہا ہے جو اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دے گا ، انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال کی توسیع کے منصوبے پر تیزی سے کام کیا جائے اور استعمال ہونے والے مٹیریل کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے ،معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوںنے مریضوں سے ہسپتال کی سروسز کے بارے میں دریافت کیا ، جس پر مریضوں نے بتایا کہ ہسپتال میں تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیںاور ان کا علاج معالجہ بہتر طریقہ سے کیا جارہا ہے جس پرصوبائی وزیر نے ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا، صوبائی وزیر نے ہسپتال کی توسیع کے منصوبے پر جاری کام کا بھی معائنہ کیا ، قبل ازیں ڈاکٹر اکرام نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج تمام مریضوں کو بلا امتیاز تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔