پاکستان نے دنیا کے امن کے لئے لازوال قربانیاں دیں دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں ہراول دستہ کا کردار ادا کیا جس کے اثرات آج بھی ظاہر ہو رہے ہیں

گورنر سندھ کی وائس چیف آف نیول اسٹاف و ائس ایڈمرل خان ہاشم بن صدیق کی ملاقات کے دوران بات چیت

بدھ 15 مارچ 2017 23:06

پاکستان نے دنیا کے امن کے لئے لازوال قربانیاں دیں دہشتگردی کیخلاف عالمی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے امن کے لئے لازوال قربانیاں دیں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہراول دستہ کا کردار ادا کیا جس کے اثرات آج بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان نہایت پر امن ہے جہاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی ، معاشی و سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ،تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق اور باہمی رواداری کی فضا قائم ہے با الخصوص صوبہ میں بھائی چارے ، ہم آہنگی ، اخوت اور محبت قائم ہے،وہ بدھ کووائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل خان ہاشم بن صدیق سے گورنر ہا?س میں ملاقات کررہے تھے، ملاقات میں اہمیت کے حامل مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر سندھ نے کہا کہ ساحلی شہر کراچی ہر لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے جہاںجاری آپریشن کے نہایت مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ملک کے معاشی حب میں امن و امان اور معاشی خوشحالی پورے ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :