کمپلینٹ سیل میں لوگوں کی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائیں،پرویز خٹک

بدھ 15 مارچ 2017 23:02

کمپلینٹ سیل میں لوگوں کی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائیں،پرویز ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کے چیئرمین دلر وز خان کوہدایت کی ہے کہ لوگوں کی شکایات پر فوری کاروائی یقینی بنائیں ۔جن محکموں کے افسران بروقت جواب نہیں دیتے اُن کے نوٹس میں لائیں یہ ہدایات انہوںنے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاو رمیں شکایات سیل کے ہنگامی دورے کے دوران جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئرمین وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل مکرم آفریدی بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ لوگوں کی شکایات کا ازالہ یقینی ہونا چاہیئے ۔ شکایات سیل سسٹم کا حصہ ہے لہٰذا اس سے وابستہ لوگوں کی توقعات پوری ہونی چاہئیں ۔ وزیراعلیٰ نے اس مو قع پر عوام کی شکایات سنیں اور فوری داد رسی کی ہدایت کی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفینگ بھی دی گئی کہ کس طرح لوگوں کی شکایات اور اُن کے مسائل کا حل یقینی بنایا جا تا ہے ۔انہیں بتایا گیا کہ چھوٹے مسائل کا موقع پر ہی حل نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :