انسانی سمگلنگ کیس ،ْ ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد ،ْ احاطہ عدالت سے گرفتار

بدھ 15 مارچ 2017 23:02

انسانی سمگلنگ کیس ،ْ ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد ،ْ احاطہ عدالت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی جس کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ بدھ کو عدالت نے ملزم سکندر بیگ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایف آئی اے نے درخواست کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم سکندر بیگ کا تعلق عالمی انسانی اسمگلنگ گروہ سے ہے، وہ بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کرمختلف افراد سے رقوم بٹورتا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کوجسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے (آج ) جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔