پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون، 6گٹکا فروش،11واٹر پلانٹ سیمپل فیل ہونے پر سیل

جعلی کیچپ بنانے والا یونٹ سیل، 1800کلو ملاوٹ شدہ کیچپ ، 168کلو ماونیز ،125کلو سٹارچ تلف

بدھ 15 مارچ 2017 22:57

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون، 6گٹکا فروش،11واٹر پلانٹ سیمپل فیل ہونے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے محمود بوٹی میںملاوٹ زدہ کیچپ بنانے پر یوکے فوڈز کا کیچپ پروڈکشن یونٹ سیل کرتے ہوئے 1800کلو ملاوٹ شدہ کیچپ ، 168کلو مائنیز اور 125کلو سٹارچ موقع پرتلف کر دیا۔

ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر رائیونڈ بائی پاس پر محمدی ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا۔ٹولنٹن مارکیٹ میں رضوان چکن سیل سنٹر، فوجی چکن سیل سنٹراور نعیم نذیر چکن کو جرمانے کیے گئے۔علامہ اقبال میڈیکل کالج کی مین کینٹین کونان فوڈ گریڈ کلر استعمال کرنے، فریزرز میں بچا کھچا کھانا موجودہونے، اشیاء خوردونوش کو پائوں کی سطح پر رکھنے،سٹوریج کے نا مناسب انتظامات، اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے،جگہ جگہ مکڑی کے جالوں کی موجودگی، اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے، کھلے کوڑا دانوں، فالتو سامان کی موجودگی اور موقع پر سرخ مرچوں اور ہلدی میں ملاوٹ ثابت نا ہونے پر سیل ، نواز شریف کالونی میں واقع فائک پان شاپ اور پیکو روڈ پر واقع آسی پان شاپ ،گرو جی پان شاپ کو گٹکا سیل کرنے اور فوڈ لائسنس موجود نہ پر سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

کالج روڈ پر واقع ایم ایچ تمباکواینڈ پان شاپ کو ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس ،فوڈ لائسنس نہ ہونے اور گٹکا سیل کرنے کی وجہ سے سیل کر دیا۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے آب خوب واٹر،اوسس واٹر پلانٹ،جامی واٹرپلانٹ،سپلی واٹر، پانی شاپ اورکلیرٹی واٹر پلانٹ،ایکوفئیرپیور ڈرنکنگ واٹر،ہائجینک واٹر پلانٹ اوررپل واٹر پلانٹ،پاک پیور واٹراور ایکوا پیور واٹر اور صفحہ واٹر سروسز یونٹ کو سیمپل فیل ہونے کی صورت میں پروڈکشن روک دی۔

حیدر علی پان شاپ، سپر ایشیاء پان شاپ،بسم اللہ پان شاپ اوربابا فرید ملک شاپ، عمر پان شاپ، علی پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل جبکہ رضوان پارک میں واقع بشیر کولا فیکٹری کو سیل دوکان کو خود ہی کھلنے کی وجہ سے پولیس کی مدد سے دوبارہ سیل کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع فیض پان شاپ کو ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس کی وجہ سی1500روپے جرمانہ جبکہ بھوبھتیاں چوک میں نیو غوثیہ ملک شاپ کو حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 1500روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید براں حاجی خادم ہوٹل،داتا نان شاپ،جاوید سٹور اور جانی چپس اینڈ برگر پوائنٹ کو فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :