وزیراعلیٰ پنجاب نے رہائش گاہ پر نمبر لگا کر خانہ و مردم شماری کا آ غاز کردیا

بدھ 15 مارچ 2017 22:54

وزیراعلیٰ پنجاب نے رہائش گاہ پر نمبر لگا کر خانہ و مردم شماری کا آ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے ہاتھ سے رہائش گاہ پر نمبر لگا کر خانہ و مردم شماری کا آ غاز کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 19 سال بعد ہونے والی خانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں مردم شماری کا عملہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نمبر لگانے کیلئے گیا تو وزیراعلی پنجاب نے خود اپنی رہائش گاہ سے باہر نکل کر اپنے گھر کی دیوار پر 006 ش م لکھ کر مردم شماری کا آغاز کیا۔ملک بھر میں 19سال بعد خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے جو 25مئی تک مکمل ہو گا۔