اسلام آباد میں کھیلو ں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں،ہمیں معلوم ہے کہ جس ملک یا شہر کے گراونڈز آباد ہو ں وہا ں کے ہسپتال ویران ہو جا تے ہیں

میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز کا نیشنل رگبی فٹ بال ٹورنامنٹ کی فا تح ٹیم سے گفتگو

بدھ 15 مارچ 2017 22:50

اسلام آباد میں کھیلو ں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء)میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز نے کہا ہے اسلام آباد میں کھیلو ں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیںکیو نکہ ہمیں معلوم ہے کہ جس ملک یا شہر کے گراونڈز آباد ہو ں وہا ں کے ہسپتال ویران ہو جا تے ہیں ۔وہ بدھ کو سی ڈی اے ہیڈ کو ارٹر زمیں نیشنل رگبی فٹ بال ٹورنامنٹ کی فا تح ٹیم اسلام آباد رگبی فٹ بال ٹیم کے کھلا ڑیوں سے ملا قات کے مو قع پر یہ بات کر رہے تھے ۔

اس مو قع پر سی ڈی اے کے ڈائر یکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن آصف شاھجان کے علا وہ اسلام آباد رگبی فٹ بال کلب کے صدر محمد یحییٰ بھٹی ،ٹیم کے کپتان کا شف خو اجہ اور جیتنے والی ٹیم کے کھلا ڑی بھی مو جو د تھے۔میئر وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے نیشنل ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو شلیڈزدیں۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر انہیں بتایا گیا کہ اسلام آباد کی ٹیم نے نیشنل رگبی فٹ بال ٹورنا منٹ لا ہو ر میں فائنل کے مقابلے میں پا کستان آرمی کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی حاصل کی۔

میئروچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز نے کہا کہ اسلام آباد کے لئے بڑے اعزازکی بات ہے کہ اسلام آباد کی رگبی ٹیم نے نیشنل ٹائیٹل جیتا ۔انہو ں نے کہا کہ ایم سی آئی کی سپو رٹس ونگ کو پو ری طرح فعال کر دیا گیا ہے اور ادارے کی مختلف ٹیمیں اس وقت کھیل رہی ہیں او ر اپنے اچھے کھیل کے با عث ادارے کی نیک نامی اور وقار میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ رگبی فٹ بال ٹیم نے قومی سطح پر جس شاند ار کارکر دگی کا مظاہر ہ کیا ہے وہ لا ئف تحسین ہے ۔میئر وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد میں رگبی کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے نہ صرف مو جود ہ گراونڈ میں کھلا ڑیو ں کے لئے ہر قسم کی سہو لیات مہیا کر نے کی یقین دہانی کر ائی بلکہ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں رگبی کے کھیل کے لئے مزید گرائونڈزبھی بنا ئے جا ئیں گئے۔

اس مو قع پر اسلام آباد رگبی فٹ بال کلب نے مئیر اسلام آ باد کو جیتنے والی ٹرافی پیش کی اور کہا کہ اگر رگبی کے کھلا ڑیوں کی سرپر ستی کی جا ئے تو وہ قومی سطح کے علا وہ بین الاقوامی سطح کے میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔میئروچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز نے ایم سی آئی اور سی ڈی اے کی طرف سے بھر پو ر تعاون کا یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ ملک وقوم کا نا م روشن کر نے والے ان کھلاڑیوں اور رگبی کے کھیل کے فروغ کے لئے وہ اپنا بھر پو ر کر دار اداکر تے رہیںگئے۔