وزیراعظم محمد نو از شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے روڈ انفر اسٹرکچر کو جد ید دور کے تقاضوں کے مٖطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس میں نئی ٹیکنا لو جی کے استعمال کو یقینی بنا یا جا رہا ہے تاکہ اسلام آباد کے روڈانفراسٹر کچر نہ صر ف معیا ری ،مضبوط اور بین الاقوامی معیا ر کے مطابق ہو بلکہ اس سے اسلام آباد کے حسن میں بھی اضافہ ہوگا

اسلام آباد کے مئیر وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا نیسکام سے آئی جے پر نسپل روڈ کے افتتاح کے مو قع پر خطاب

بدھ 15 مارچ 2017 22:50

وزیراعظم محمد نو از شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے روڈ انفر اسٹرکچر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) وزیراعظم پا کستان محمد نو از شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے روڈ انفر اسٹرکچر کو جد ید دور کے تقاضوں کے مٖطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس میں نئی ٹیکنا لو جی کے استعمال کو یقینی بنا یا جا رہا ہے تاکہ اسلام آباد کے روڈانفراسٹر کچر نہ صر ف معیا ری ،مضبوط اور بین الاقوامی معیا ر کے مطابق ہو بلکہ اس سے اسلام آباد کے حسن میں بھی اضافہ ہوگا۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر اسلام آباد کے مئیر وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے بد ھ کے روز اسلام آباد کے سیکٹر ائی 11-کے نیسکام سے آئی جے پر نسپل روڈ تک کے افتتاح کے مو قع پر کیا ۔ مئیر وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر وترقی کی فقیر ایپی روڈ کی ذمہ داری منتخب نما ئندوں کو ملنے کے بعد میٹروپو لیٹین کا رپو ریشن کی کو شش ہے کہ سب سے پہلے ان دیرینہ مسائل کو حل کیا جا ئے جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا جس کے باعث لو گوں کو بے پناہ مشکلات کاسامنا کر نا پڑا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ کئی دھا ئیوں سے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 11-کے الاٹی قبضہ نہ ہو نے کی وجہ سے پر یشانی کا شکا ر تھے تاہم انہو ں نے اس سیکٹر کے تما م مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پرحل کر کے الاٹیوں کو قبضہ دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھا ئے ۔میئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ فقیر ایپی روڈ جو کہ نیسکام سے آئی جے پر نسپل روڈ تک ایک عرصہ سے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر تھا اور سبزی منڈی کے علا وہ آئی جے پر نسپل روڈ تک رسائی کے لئے ایک اہم سڑک تھی مگر اس پر توجہ نہ دی گئی جس کے باعث لو گو ں بالخصو ص سیکٹر آئی 11-میں جا نے کے لئے پر یشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ اس سٹرک کو ترجیحی بنیا دوں پر مکمل کیا گیا ہے جس کے بعد لو گو ں کو بہترین اور معیا ری سٹرک کی سہو لت حا صل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹین کارپو ریشن اور سی ڈی اے اسلام آباد کے تما م چھو ٹے بڑے روڈز کی تعمیر ومرمت ، کارپیٹنگ اور نئے روڈز کی تعمیر پر سنجیدگی سے کا م کر رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان کی خصو صی دلچسپی کے باعث اسلام آباد میں کشمیر ہا ئی وئے کی توسیع کے بعد زیر وپو ائنٹ سے روات تک سگنل فری کو ریڈور کے منصوبے پر برق رفتاری سے کا م جاری ہے جبکہ باقماندہ حصے پر کا م کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔

قبل ازیں میئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز کو بتایا گیا کہ نیسکام سے آئی جے پر نسپل روڈتک سیکٹر آئی 11-کی اس سٹر ک کی خستہ حالی کے باعث جون 2016؁ء میں کا م شروع کیا گیا اور اسے مقررہ مد ت سے پہلے ہی مکمل کر لیا گیا ہے ۔دونو ں اطراف کے ساڑھے چار کلو میڑ طویل اس دور ویہ سٹرک پر تقریباً20کر وڑ روپے لا گت آئی ہے۔میئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اس سٹرک کی مقررہ مدت سے چار ما ہ قبل تکمیل لا ئق تحسین ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اب سی ڈی اے اور ایم سی آئی اسی جذبے کے ساتھ کا م کر گئی تاکہ شہر یوں کو جدید سہو لیا ت فوری مہیا کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :