مختلف شہروں کے درمیان ڈیزل مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں کے نئے کرایہ نامے مقرر

بدھ 15 مارچ 2017 22:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے ڈیزل کے نرخ میںاضافے کے بعد صوبے کے مختلف شہروں کے درمیان ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں کیلئے نئے کرایہنامے مقرر کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلائننگ کوچز اور منی بسیں 97پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی جبکہ اے سی بسیں1.17روپے ،عام بسیں 0.82پیسے اور لگژری بسیں 0.92پیسے فی کلومیٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔

سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے نئے نرخنامے کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 63روپے،اے سی بسیں76روپے ،عام بسیں53روپے اور لگژری بسیں60روپے کرایہ وصول کریں گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح پشاور سے بنوں کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 189روپے،اے سی بسیں228روپے ،عام بسیں160روپے اور لگژری بسیں 179روپے ،پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 326روپے،اے سی بسیں393روپے ،عام بسیں276روپے اور لگژری بسیں 309روپے ،پشاور سے ہری پورکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 151روپے،اے سی بسیں183روپے ،عام بسیں128روپے اور لگژری بسیں 144روپے ،پشاور سے ایبٹ آبادکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 187روپے،اے سی بسیں226روپے ،عام بسیں158روپے اور لگژری بسیں 178روپے ،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 210روپے،اے سی بسیں 254روپے ،عام بسیں178روپے اور لگژری بسیں 200روپے ،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 56روپے،اے سی بسیں68روپے ،عام بسیں48روپے اور لگژری بسیں 53روپے ،پشاور سے چارسدہ فلائنگ کوچز26،اے سی بسیں32عام بسیں22اور لگژری بسیں25روپے،پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 114روپے،اے سی بسیں138روپے ،عام بسیں97روپے اور لگژری بسیں 109روپے ،پشاور سے تیمر گرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 172روپے، اے سی بسیں207روپے ،عام بسیں145روپے اور لگژری بسیں 163روپے ،پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز /منی بسیں 167روپے،اے سی بسیں201روپے ،عام بسیں141روپے اور لگژری بسیں 158روپے ،پشاور سے دیرکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 243روپے،اے سی بسیں293روپے ،عام بسیں205روپے اور لگژری بسیں 230روپے اورپشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 485روپے،اے سی بسیں585روپے ،عام بسیں410روپے اور لگژری بسیں 460روپے مقرر کیا گیاکرایہ وصول کریں گی۔

مزید برآں دینی مدارس،تعلیمی اداروں،نابینا و معذور افراد اور 60سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لئے اصل کرایہ پر 50فیصد موجودہ رعایت جاری رہے گی جبکہ اگر ائیر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہ کر رہا ہو تو پھر ان میں بھی ڈیلکس گاڑیوں کا کرایہ ہی وصول کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :