جنوبی وزیرستان کے محسود،وزیر ، دوتانی اور سلیمان خیل قبائل ایک ہی گلدستے کے پھول ہیں ،میجر جنرل خالد جاوید

قبائل نے ملک کے عظیم ترمفاد میں ایسی قربانیاں دی ہیں جن کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ،پاک فو ج اور قبائلیوں کی قربانیوں کی بدولت جنوبی وزیرستان میں ایک مثالی امن قائم ہوچکاہے ،برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، جنرل کمانڈنگ افسر9 ڈیوکا تقریب سے خطاب

بدھ 15 مارچ 2017 22:06

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) جنرل کمانڈنگ افسر 9ڈیو میجر جنرل خالد جاوید نے کہاہے کہ جنوبی وزیرستان کے محسود،وزیر ، دوتانی اور سلیمان خیل قبائل ایک ہی گلدستے کے پھول ہیں جنہوں نے ملک کے عظیم ترمفاد میں ایسی قربانیاں دی ہیں جن کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی پاک فو ج اور قبائلیوں کی قربانیوں کی بدولت جنوبی وزیرستان میں ایک مثالی امن قائم ہوچکاہے جس کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جنوبی وزیرستان کے محسود ، وزیر ، دوتانی اور سلیمان خیل قبائل کی جانب سے سکاؤٹس کیمپ وانا میں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر الاسلام خٹک ، 9ڈیو کے کرنل عدیل ، کمانڈنٹ ساؤتھ وزیر ستان سکاؤٹس کرنل داؤد تیمور ، اسسٹنٹ پولیٹیکل افیسر جنوبی وزیرستان محمد شعیب ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لدھا نائب الدین ، اے پی اے وانا ، قبائلی رہنما ملک اوردین محسود سمیت پاک فوج اور پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جی او سی 9ڈیو ،کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس اور پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کو قبائلی روایات کے مطابق لنگیاں پہنائی گئیں اور تقریب سے خطاب کے دوران ملک مسعود احمد اور ملک اجمل خان نے جی او سی کی خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاانکا کہناتھاکہ موصوف کے دورمیں جنوبی وزیرستان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں سمیت لاکھوں قبائلیوں کی دوبارہ اباد کاری اور ایجنسی میں ایک مثالی امن قائم کرنا اسکی قبائلیوں سے دلی لگاؤ کا مظہر ہے جی او سی کا کہناتھاکہ میں جہاں بھی رہوں میر ادل جنوبی وزیرستا ن کے غیور قبائلیوں کے ساتھ دھڑکتارہیگاکیونکہ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں وطن عزیز کی خاطر اپنے گھر بار کو خیر باد کہہ کر ہر مشکل کو خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کیا انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کی زمین ذرخیز جبکہ یہاں پر پھل اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے کول سٹوریج پر کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ یہاں کے کسان مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام چار ارمی پبلک سکولزاے پی ایس چگملائی ،اے پی ایس شکئی ، اے پی ایس سراروغہ اور اے پی اے کانیگرم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ یہاں کی نئی کلاشنکوف کے بجائے اپنے ہاتھوں میں قلم لیکر اپنی صلاحیتوں کے جوہر منواسکیں۔

متعلقہ عنوان :