صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح مردان میں خانہ شماری کا عمل شروع ہوگیا

بدھ 15 مارچ 2017 21:48

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح مردان میں خانہ شماری کا عمل شروع ہوگیا کمشنر مردان ڈویژن نے اپنے دفتر پر نمبر لگاکر افتتاح کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے شہر کے گنجان آباد علاقہ باغ ارم سے افتتاح کیا ،مردم شماری کے صوبائی کمشنر ممتاز خان نے بھی دورہ کیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز صوبے پاک فوج کی کڑی نگرانی میں خانہ شماری کاعمل ہوگیاہے شہر کو 90سرکلوں میں تقسیم کیاگیاہے جبکہ 1437بلاک بنائے گئے ہیں عملے کے 857افراد ڈیوٹیاں انجام دے رہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اور پاک فوج کے جوان سیکورٹی پر مامورہیں کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین نے ادارہ شماریات کے صوبائی کمشنر ممتاز خان سے مل کر اس قومی مہم کا افتتاح کیا اوراپنے دفتر پر نمبر لگایا بعدمیں میڈیا کو بریفنگ دیتے کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے کہاکہ مردان اورصوابی 90،90سرکلوں میں تقسیم کیاگیاہے جبکہ دونوں اضلاع کو 1246بلاکس بنائے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ شہری اس قومی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اورخانہ شماری میں دیئے گئے کوائف کا مکمل جوابات دیں انہوںنے کہاکہ شہری ان ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ادارہ شماریات کے صوبائی کمشنر ممتازخان نے کہاکہ حاصل شدہ ڈیٹا کسی صورت میں عام نہیں کیاجائے گا او رشہریوں کی تفصیلات ضیغہ راز میں رکھے جائیں گے مرحلے مکمل ہونے کے بعد تمام کوائف کو مرکز بجھوادیئے جائیں گے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے شہری علاقہ باغ ارم کے عدل سٹریٹ میں پریس کلب کے صدر ایم بشیرعادل کے مکان پر نمبر لگاکر خانہ شماری کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان ،ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد،ایس پی اپریشن عبدالرؤف ،ایس پی انوسٹی گیشن شفیع اللہ گنڈا پور ،اے سی مردان خان محمد خان ،ڈویژنل آفیسر خانہ شماری صبحت خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون ازحد ضروری ہے اور انہیں چاہئے کہ وہ شمارکندہ ٹیموں کو صحیح کوائف دیں ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہاکہ پولیس کے ڈھائی ہزار سے زائد اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔