ایم این اے شہاب الدین خان کا باجوڑایجنسی پہنچنے پر شاندار استقبال

بدھ 15 مارچ 2017 21:41

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) ایم این اے شہاب الدین خان کا باجوڑایجنسی پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔ شہاب الدین خان کو ضلع لوئر دیر کے علاقہ چکدرہ سے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں اٴْن کے آبائی علاقہ پشت باجوڑ پہنچایاگیا۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ، قبائلی مشران اور عام لوگوں کی ایک بڑ ی تعداد چکدرہ کے مقام مسلم لیگی ایم این اے شہاب الدین خان کے استقبال کیلئے صبح سویرے چکدرہ پہنچ گئے تھے۔

چکدرہ پہنچنے پر لوگوں نے اٴْن کا شاندار استقبال کیا اور اٴْن کو سینکڑوں گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے میںآبائی علاقہ پشت میں اٴْن کے رہائشگاہ لایاگیا۔ باجوڑایجنسی پہنچنے پر لوگوں نے پھول نچاور کئے اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) باجوڑایجنسی کے صدر حاجی راحت یوسف، جنرل سیکرٹری گل کریم خان ، مسلم لیگ یوتھ ونگ فاٹا کے چیف آرگنائزر نظام الدین ، حبیب الرحمن اور دیگر بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

جلوس کاپشت پہنچتے ہی جلسے کی شکل اختیار کرگیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا کہ ایف سی آر کی حمایت کرنیوالے خاموش ہوگئے ہیں اور اٴْن کے نیندیںحرام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقدس نام پر سیاست کرنیوالوں کو لوگ پہنچان چکے ہیں اور ایف سی آر کے خاتمے کے بعد اسلام کے مقدس نام پر سیاست کرنیوالوں کی سیاست ختم ہوگئی ہیں۔

شہاب الدین خان نے کہا کہ لیویز کو پولیس فورس میں ضم کرنے ، عدالتوں کے قیام اورانتظامی امور تبدیل ہونے میں وقت لگے گا اسلئے کمیٹی نے پانچ سال کا عرصہ دیاہے اور یہ عرصہ کم بھی ہوسکتاہے۔ شہاب الدین خان نے کہا کہ سال 2018ئ کے عام انتخابات میں قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کیلئے انتخابات ہونگے اور صوبائی ممبرا ن بااختیار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ 20ہزار لیویز اہلکاروں کی بھرتی اور اٴْن کو پولیس کی تربیت دینے میں دو سال کا عرصہ لگے گا۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ چار ہفتوں میں صدر فاٹا اصلاحات پر دستخط کریں گے جس کے بعد صوبے میں انضمام کا باقاعدہ عمل شروع ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :