پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی بدھ 15 مارچ 2017 19:24

پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ2017ء) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ کی جانب سے کچھ روز سے میڈیا پر چل رہیں پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجے جانے کی خبروں پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے وضاحت کی ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ پاکستان کا سعودی عرب سے 1992 میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت سعودی عرب میں پاکستان کے ایک ہزار فوجی موجود ہیں۔ تاہم اس کے علاوہ پاکستان نے ہال میں کسی قسم کا کوئی فوجی دستہ سعودی عرب نہیں بھیجا۔