ویمنز ٹریڈ فیئر میں خواتین کی دلچسپی ،عوام کا رش اور صوبہ کے نامور فنکاروں کی موسیقی پرفارمنس نے میلے کو چارچاندلگادیئے

بدھ 15 مارچ 2017 21:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں جاری وویمنز ٹریڈ فیئر میں خواتین کی دلچسپی ،عوام کا رش اور صوبہ کے نامور فنکاروں کی موسیقی پرفارمنس نے میلے کو چارچاندلگادیئے۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیراہتمام ، وویمن چیمبر آف کامرس اور ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے اشتراک سے منعقدہ وویمنز ٹریڈ فیئرمیںمیوزیک نائٹ اور نیلام گھرکا انعقاد کیا گیا ،موسیقی نائٹ میں پہلے روز شاہد علی خان،،سیف ، نمرا قریشی اور ذیک آفریدی نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا جبکہ دوسرے اور آخری روز بختیار خٹک، لیلیٰ، اسماعیل ،شینواور اعجاز سرحدی تھے ، دوروزہ خواتین ٹریڈ فیئرمیں ملک بھر سے خواتین نے شرکت کی اور اس میں صوبہ کی ثقافت سمیت دیگر کئی سٹالز لگائے گئے تھے جس میں خواتین کے ہنر کو دنیا کے سامنے پیش کیا گیا، ٹریڈ فیئرمیں خواتین اور فیمیلز کو محظوظ کرنے کیلئے وزیرستان اور دیگر ڈانس پرفارمنس بھی پیش کی گئی ،تاہم اس کیساتھ ساتھ بیوٹی سیلون، خواتین کی شالز، کپڑے ، پرس ،بوتیک اور بہت کچھ مختلف سٹالز میں خواتین کی دلچسپی کیلئے لگایا گیا تھا، اس موقع پرٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، وویمن چیمبر آف کامرس اورٹورازم کارپوریشن کے عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوروزہ ٹریڈ فیئرکا کامیابی سے انعقاد کیا گیا فیئرکے انعقاد کا مقصد تجارت پیشہ خواتین کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے اور ان کو سپورٹ کرنا ہے ، ملک میں نصف آبادی خواتین کی ہے اور ملک کی ترقی خواتین کے بغیر ناممکن ہے اس لئے خواتین کو آگے لانا آج کے دور کا اہم مقصد ہے ، وویمن چیمبر آف کامرس بزنس کمیونٹی سے منسلک خواتین کو ہمیشہ سپورٹ کریگی ۔

متعلقہ عنوان :